آئندہ 24گھنٹوں کے دروان راولپنڈی سمیت پنجاب ، میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دروان اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر 24 ، مالم جبہ میں 17 ، سیدوشریف 13 ، پاراچنار 12 ، …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دروان اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر 24 ، مالم جبہ میں 17 ، سیدوشریف 13 ، پاراچنار 12 ، بنوں ، ڈی آئی خان 3 ، کاکول 2 ، چترال ، کالام 1 ، کوٹ ادو 15 ، جوہرآباد 14 ، جھنگ 8 ، مری 7 ، سرگودھا ، چکوال 6 ، اسلام آباد5 ، بہاولپور 5 ، بھکر ، لیہ 4 ، راولپنڈی 3، فیصل آباد ، ڈی جی خان 3 ، نورپوتھل ، ملتان 2 ، منگلا ، جہلم ، بارکھان 5 ، کوٹلی 2 اور گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردومیں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔