کراچی۔21 مارچ (اے پی پی) ) پاکستان قومی آئرلائین (پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں ہیں ۔ پابندی کا اطلاق ہفت 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا ۔ پروازوں کے منسوخی حکومت پاکستان کی کورونا …
پی آئی اے نے اپنی تمام بین الا قوامی پروازیں منسوخ کردیں

مزید خبریں
کراچی۔21 مارچ (اے پی پی) ) پاکستان قومی آئرلائین (پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں ہیں ۔ پابندی کا اطلاق ہفت 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا ۔ پروازوں کے منسوخی حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے پھیلاو کے سدباب کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر۔ مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کے لئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں ۔








