کرونا وبا کے حوالے سے وزارت خارجہ میں قائم "کرائسز مینجمنٹ سیل” کا اجلاس،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیلف آئسولیش کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)کرونا وبا کے حوالے سے وزارت خارجہ میں قائم کیے گئے "کرائسز مینجمنٹ سیل" کا اجلاس ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا۔وزیر خارجہ سیلف آئسولیش کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔کرائسز مینجمنٹ سیل کا قیام، کرونا انفیکشن کو عالمی وبا قرار دیئے جانے کے بعد ہنگامی طور پر عمل میں لایا …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)کرونا وبا کے حوالے سے وزارت خارجہ میں قائم کیے گئے "کرائسز مینجمنٹ سیل” کا اجلاس ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا۔وزیر خارجہ سیلف آئسولیش کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔کرائسز مینجمنٹ سیل کا قیام، کرونا انفیکشن کو عالمی وبا قرار دیئے جانے کے بعد ہنگامی طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ معلومات کی بروقت ترسیل کیلئے دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں فوکل پرسنز نامزد کر دیے گئے ہیں جو مستقل بنیادوں پر کرائسز مینجمنٹ سیل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ میں قائم یہ خصوصی سیل، کرونا چیلنج کے پیش نظر پاکستان میں موجود دوسرے ممالک کے سفارت خانوں اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر بروقت ضروری معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانا ہے۔وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبا کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانوں کو دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کرائسز مینجمنٹ سیل اس کرونا وبائی چیلنج کے دوران چوبیس گھنٹوں کی بنیادوں پر کام کرتا رہے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ہنگامی کرائسز مینجمنٹ سیل لمحہ بہ لمحہ ملک کے مختلف اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے تاکہ معلومات کو اکھٹا کر کے پاکستانی سفارتخانوں اور دیگر اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے اور ان معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے موثر لائحہ عمل مرتب کرنے میں مدد مل سکے۔