پروازوں کی بندش کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن 051.9212525 کا قیام عمل میں لایا گیاہے، سید ذولفقارعباس بخاری

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید ذولفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ پروازوں کی بندش کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن 051.9212525 کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ہفتہ سے تمام تجارتی ، نجی اور چارٹرڈ پروازوں کو 2 …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید ذولفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ پروازوں کی بندش کے پیش نظر ایمرجنسی ہیلپ لائن 051.9212525 کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے پیغام میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے ہفتہ سے تمام تجارتی ، نجی اور چارٹرڈ پروازوں کو 2 ہفتوں کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں ضروری اقدام کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزارت سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ان کے اہل خانہ دی گئی ہیلپ لائن051.9212525 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔