ملک میں ٹیسٹ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے کئی ادارے ٹیسٹ کٹس تیار کر رہے ہیں جو جلد دستیاب ہوں گی، وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے کئی ادارے ٹیسٹ کٹس تیار کر رہے ہیں جو جلد دستیاب ہوں گی، وسائل میں کمی کے باوجود دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ایئرپورٹس پر اسکریننگ چیکنگ کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، پاکستان پہلی بار …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے کئی ادارے ٹیسٹ کٹس تیار کر رہے ہیں جو جلد دستیاب ہوں گی، وسائل میں کمی کے باوجود دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ایئرپورٹس پر اسکریننگ چیکنگ کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، پاکستان پہلی بار کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں شامل ہو گا اور جلد ہی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے بروقت اور عملی اقدامات کی وجہ سے دوسرے ممالک کی بہ نسبت پاکستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی جس میں انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین شامل ہیں باقاعدگی سے ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہی ملک میں لاک ڈائون کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ ممالک سے 2 سے 3 لاکھ کے قریب لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں، حکومت نے عوام کے بہتر مفاد میں دو ہفتوں کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں وباء کے پھیلائو کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بھی موجودہ حالات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے، پی سی ایس آئی آر نے ہنگامی بنیادوں پر اپنے سینی ٹائزرز تیار کئے ہیں جو کل پیر سے یوٹیلی سٹورز سمیت کئی دوسری جگہوں پر دستیاب ہوں گے۔