اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ 27رجب المرجب کی رات کو معراج النبیۖ سے نسبت اور واقعہ معراج النبیۖ کو ایک معجزے کی حیثیت حاصل ہے۔ شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہاس رات اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ اور پاک نبیۖ کو زمین سے عرش ِ معلیٰ تک سفر …
شب معراج کا پیغام آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے، ہم اگر اختلافات کو چھوڑ کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں تو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کا شب معراج پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ 27رجب المرجب کی رات کو معراج النبیۖ سے نسبت اور واقعہ معراج النبیۖ کو ایک معجزے کی حیثیت حاصل ہے۔ شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہاس رات اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ اور پاک نبیۖ کو زمین سے عرش ِ معلیٰ تک سفر کی آسانی عطا فرمائی۔ اللہ کے حکم سے جبرائیل علیہ السلام آپ ۖ کو مسجد الحرام سے مسجد ِاقصیٰ لے کر آئے اور یہاں سے سدرء المنتہیٰ تک لے کر گئے۔ جس کے بعد آپ نبی کریم ۖ عرش ِ معلی پر اللہ تعالیٰ کے حضور تشریف لے گئے۔ یہ انسانی تاریخ میں ایک ایسا معجزہ ہے جو پوری نوع انسانی کے لئے بہت بڑی بشارت ہے۔
عون عباس بپی نے اپنے پیغام میں علامہ اقبال کے شب معراج کے حوالے سے شعر کا بھی حوالہ دیا
سبق ملا ہے یہ معراجِ مصطفی سے مجھے
کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے معجزہ معراج میں انسانوں کے لئے بہت سے راز کھول دئیے اور انسان کو شب معراج کے حوالے سے یہ سبق دیا کہ اگر انسان اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلے تو اسے قرب الہی حاصل ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا بتایا ہوا راستہ ہی وہ واحد راستہ ہے کہ اس پر قائم رہتے ہوئے باہمی یگانگت، رواداری اور اتفاق سے دین و دنیا میں اوج کمال کو پہنچ جائو گے۔ انہوں نے کہا کہ شب معراج کا یہ پیغام آج بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ہم اگر اختلافات کو چھوڑ کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں تو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی۔ آئیے آج کی رات اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر وطن عزیز پاکستان کے لئے امن و سلامتی ترقی و خوشحالی اور خصوصا ً کرونا جیسی عالمی وباء سے پوری دنیا کے انسانوں بالخصوص اہل وطن کے محفوظ رہنے اور اس وبا ء کے جلد از جلد خاتمے اور ان سے متاثرہ افراد کے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعا کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔








