ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی 23 مارچ کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک میں بے خوف زندگی …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک میں بے خوف زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح کورونا وائرس کی عالمی وباء کا شکار ہے جس پر قابو پانے کیلئے بہتر رابطہ کاری ، عوامی آگہی اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کورونا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور اس صورتحال میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے۔