ہم عزم کرتے ہیں کہ قومی سلامتی اور ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، تمام لوگ کورونا بارے احتیاط کو یقینی بنائیں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پورے ملک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن نظریہ پاکستان کا باقاعدہ طور پر سنگ بنیاد رکھا گیا۔ موجودہ صورتحال ہمارے قائد کے دوراندیش نظریے کی …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پورے ملک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن نظریہ پاکستان کا باقاعدہ طور پر سنگ بنیاد رکھا گیا۔ موجودہ صورتحال ہمارے قائد کے دوراندیش نظریے کی عکاسی کرتی ہے۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام آج تقریبا 8 ماہ سے عالمی برادری کے ساتھ کی منتظرہے۔ وزیر داخلہ نے یوم پاکستان کے دن عوام سے اپیل کی کہ بحثیت قوم اس وبائی مرض کرونا کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ احتیاط کو یقینی بنائیں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں، بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ قومی سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور پاکستان کی ترقی میں ہی ہماری ترقی ہے۔