تفتان سے آنے والے زائرین کو پنجاب میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی، مومنہ وحید

لاہور۔23 مارچ(اے پی پی ) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاہور کے 8ہوٹلوں میں 880بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔ دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کر دیاگیا ہے ، اپنے ایک بیان انہوںنے کہا کہ صوبائی وزراء کو مختلف شہروں …

لاہور۔23 مارچ(اے پی پی ) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاہور کے 8ہوٹلوں میں 880بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔ دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کر دیاگیا ہے ، اپنے ایک بیان انہوںنے کہا کہ صوبائی وزراء کو مختلف شہروں میں ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔صوبائی وزراء فی الفور اپنے شہروں میں جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کوریلیف دینے کے لئے مزید اقدامات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات چیت کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ تفتان سے آنے والے زائرین کو پنجاب میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ نے کام شروع کردیا ہے۔گجرات ، فیصل آباد اور ٹیکسلا میں بھی قرنطینہ مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔ نجی ہسپتالوں میںکورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے خصوصی فلور مختص کیے جائیں گے، پنجاب حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔