کورونا وائرس کی وبا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے جو انسانیت کی اجتماعی استغفار اور توبہ کی متقاضی ہے، معروف عالم دین و مذہبی رہنمامولانا طارق جمیل

فیصل آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) معروف عالم دین و مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کرونا وائرس کی وبا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے جو انسانیت کی اجتماعی استغفار اور توبہ کی متقاضی ہے۔ صدقہ کو غریبوں مسکینوں کیلئے عام کریں کیونکہ صدقہ ہر بلا کو ٹالتا ہے تاکہ پوری دنیا وباسے نجات حاصل کر سکے۔کرونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار …

فیصل آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) معروف عالم دین و مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کرونا وائرس کی وبا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے جو انسانیت کی اجتماعی استغفار اور توبہ کی متقاضی ہے۔ صدقہ کو غریبوں مسکینوں کیلئے عام کریں کیونکہ صدقہ ہر بلا کو ٹالتا ہے تاکہ پوری دنیا وباسے نجات حاصل کر سکے۔کرونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پر توکل ہے لیکن احتیاط بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پبلک مقامات،مارکیٹس وغیرہ جانے سے گریز کریں تاکہ کورونا کی وبا سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سماجی میل جول کے روایتی طریقوں کوترک کرکے حکومتی عائد کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے دنیا کی طاقتور ترین حکومتیں بھی بے بس ہو چکی ہیں، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش ہے جو انسانیت کی اجتماعی استغفار اور توبہ کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ کو غریبوں مسکینوں کیلئے عام کریں کیونکہ صدقہ ہر بلا کو ٹالتا ہے تاکہ پوری دنیا وباء سے نجات حاصل کر سکے۔