نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے، تعداد 799 ہوگئی

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 799 ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 352، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104 اور گلگت بلتستان میں تعداد 71 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کے پی کے میں …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 799 ہوگئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 352، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104 اور گلگت بلتستان میں تعداد 71 ہوگئی ہے۔ اسی طرح کے پی کے میں 31، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ چار لوگ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے 6 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔