بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کا یوم پاکستان کے موقع پر ایمان، اتحاد اورتنظیم کے ذریعہ کورونا وائرس کی وباءسمیت تمام چیلنجوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ایمان، اتحاد اورتنظیم کے ذریعہ کرونا وائرس کی وباءسمیت تمام چیلنجوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہارکیاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آرمی چیف نے کہاہے کہ یوم پاکستان ، پاکستان کیلئے جدوجہد کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پراپنے …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ایمان، اتحاد اورتنظیم کے ذریعہ کرونا وائرس کی وباءسمیت تمام چیلنجوں کو شکست دینے کے عزم کا اظہارکیاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آرمی چیف نے کہاہے کہ یوم پاکستان ، پاکستان کیلئے جدوجہد کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پراپنے آباﺅ اجداد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہم ایمان، اتحاد اورتنظیم کے ذریعہ کرونا وائرس کی وباءسمیت تمام چیلنجوں کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔