اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہم سب کو یکجا ہو کر ایک قوم کی صورت میں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاو کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …
یوم پاکستان کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔آج کے دن ہم سب کو یکجا ہو کر ایک قوم کی صورت میں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاو کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کورونا وائرس اس وقت تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ اسے خود لینے باہر نہیں جائیں گے آپ تمام لوگوں کو بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ گھر سے باہر نہ جائیں۔انھون نے کہا کہ لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر جانا لازم ہے تو دوسروں سے مصافحہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گلے نہ ملیں اور دوسروں سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہاتھوں کو باربار اچھی طرح سینیٹائرز اور صابن وغیرہ سے دھوئیں۔ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ صرف صفائی اور احتیاط سے اس بیماری کو روکا جا سکتا ہے ۔








