، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں بات چیت

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ملک میں کرونا وائرس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعظم عمران خان ملک میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے فکر مند ہیں اس لئے حکومت وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تر ضروری احتیاطی اقدامات اٹھا …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ملک میں کرونا وائرس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعظم عمران خان ملک میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے فکر مند ہیں اس لئے حکومت وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تر ضروری احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پیر کو ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وباءکے پھیلنے کا کسی ایک خاص گروہ کو الزام دینا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ لوگوں نے شروع میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں جس کے باعث ملک میں یہ وباءپھیلی، عوام غیرضروری تنقید کی بجائے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ زرتاج گل نے کہا کہ حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں قرنطینہ سینٹر اور آئیسولیشن وارڈز قائم کئے ہیں، ملک میں ہنگامی صورتحال ہے اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں، شادی بیاہ اور مذہبی تقریبات سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے تمام ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف اور ٹیسٹ کٹس کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں، ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور کثرت کے ساتھ ہاتھ دھوئیں۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے انہوں نے کسی بھی وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے موثر جوابی طریقہ کار اور منصوبہ بندی نہیں کی تھی تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت محدود وسائل کے باوجود کورونا وائرس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔