اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 66 ارب 67کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے …
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے اب تک 4 کھرب 66 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 66 ارب 67کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10 سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 9 ارب 68 کروڑ31 لاکھ، سیکورٹی میں اضافے کے لئے 38 ارب45 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، ایرا کے لئے 2 ارب 4کروڑ 51 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 5 ارب، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 13ارب 4کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے21 ارب 16 کروڑ، این ایچ اے کے لئے ایک کھرب 45 ارب 9 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے12 ارب41 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 52 ارب 73کروڑ36 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 4 ارب26 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 10 ارب71 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 29کروڑ 32 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 18ارب 58کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے22 کروڑ94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے12 کروڑ48 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے7 ارب 53 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 16کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے 5 کروڑ 85 لاکھ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے لئے 54 کروڑ 72 لاکھ، لاء جسٹس ڈویژن کے لئے 64 کروڑ 91 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 6 ارب28 کروڑ 71 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 22 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب 47کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 23 کروڑ 20 لاکھ، صنعت وپیداوار ٰڈویژن کے لئے73کروڑ19 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ70 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2 ارب 22 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 22 ارب 73 کروڑ 88 لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن ایک کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 6 ارب 83 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2 ارب 19کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 10 کروڑ 19 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 17کروڑ 69 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 4 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 30 ارب 18 کروڑ 75 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 64کروڑ 18 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔








