کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 892 ہو گئی،6 اموات، 6 مریض صحتیاب ہو ئے،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 892 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے جس میں سے سندھ میں 399، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، کے پی کے میں 38، …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 892 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 892 ہوگئی ہے جس میں سے سندھ میں 399، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، کے پی کے میں 38، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں 1 کیس شامل ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اب تک کورونا وائرس کے 6 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔