اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مالکان کو خط لکھا ہے جس میں صحافیوں، کمیرا مینوں اور میڈیا ورکرز کی کورونا وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و …
میڈیا ورکرز اور صحافی کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، میڈیا مالکان وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں، ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مالکان کو خط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا مالکان کو خط لکھا ہے جس میں صحافیوں، کمیرا مینوں اور میڈیا ورکرز کی کورونا وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے منگل کو اخباری مالکان کی تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر حامد ہارون اور الیکٹرانک میڈیا مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن (پی بی اے)کے چیئرمین شکیل مسعود کو خط لکھا ہے جس میں کہا کہ میڈیا ورکرز اور صحافی کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا مالکان سے گذارش ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو آگاہی دینے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، ان کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔








