اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان بدھ کو وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی جدید ایپلیکیشن (ایپ) کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی …
وزیرِ اعظم عمران خان شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے کئے سی ڈی اے کی موبائل ایپ کا افتتاح بدھ کو کریں گے ایپلیکیشن کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان بدھ کو وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی جدید ایپلیکیشن (ایپ) کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے جدید ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس موبائل ایپلیکیشن کا باقاعدہ اجراء وزیرِ اعظم عمران خان آج (بدھ کو) کریں گے۔ اس ایپ کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے شہریوں کو 43 مختلف سہولیات آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان سہولیات میں ای پولیسنگ، ایمرجنسی سروسز، ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اراضی فرد، اسلحہ لائسنسز، گاڑیوں کی ریجسٹریشن، ٹوکن ٹیکسز کی ادائیگی، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس کا اجراء و دیگر مختلف سہولیات شامل ہیں۔ یہ سہولت اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اورنادرا کے باہمی اشتراک سے فراہم کی جا رہی ہے ۔ آن لائن شہری سہولیات کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر میں لمبی قطاروں اور طویل انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔








