ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو ذاتی حفاظت کا سامان پہنچایا جا رہا ہے سامان میں فیس ماسک، سرجیکل ٹوپیاں، حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز، کاٹن رول، ڈیٹول اور دستانے شامل ہیں، ترجمان این ڈی ایم اے

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کی وباء سے بچائو کے لئے مختلف محکموں اور ہسپتالوں میں حفاظتی سامان پہنچا دیا۔ منگل کو این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو ذاتی حفاظت کا سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے فراہم کئے …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا وائرس کی وباء سے بچائو کے لئے مختلف محکموں اور ہسپتالوں میں حفاظتی سامان پہنچا دیا۔ منگل کو این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو ذاتی حفاظت کا سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے فراہم کئے جانے والے سامان میں فیس ماسک، سرجیکل ٹوپیاں، حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز، کاٹن رول، ڈیٹول اور دستانے شامل ہیں۔ دریں اثناء دبئی اور دوحہ سے 141 پاکستانی گزشتہ رات واپس وطن پہنچ چکے ہیں جنہیں سکریننگ کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے ان مسافروں میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں۔