اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں امارات ائیرلائنز انتظامیہ کا شکریہ اداکیاہے جنہوں نے فلایہ دوبئی کے ساتھ مل کر اس حوالہ سے سہولیات فراہم کیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم امارات ائیرلائنز میں اپنے دوستوں کے مشکورہیں جنہوں نے فلائی دوبئی …
وزیراعظم عمران خان کا محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے پر امارات ائیرلائنز کا شکریہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں امارات ائیرلائنز انتظامیہ کا شکریہ اداکیاہے جنہوں نے فلایہ دوبئی کے ساتھ مل کر اس حوالہ سے سہولیات فراہم کیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم امارات ائیرلائنز میں اپنے دوستوں کے مشکورہیں جنہوں نے فلائی دوبئی کے ساتھ مل کر امارات میں محصورپاکستانیوں کی وطن واپسی میں سہولیات فراہم کیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات دوستی کی مشترکہ تاریخ رکھتے ہیں۔








