شریف خاندان نے اسی ملک سے کمایا اور باہر لے گئے، شریف خاندان کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے لئے سرمایہ پاکستان واپس لانے کا اعلان کرنا چاہیے تھا،اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کیلئے آج کچھ مختص کردیتے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں، حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی ضرور کرتے، اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کیلئے آج کچھ مختص کرنے کا اعلان کرتے؟ منگل کو اپنے ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں، حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کا احساس بھی ضرور کرتے، اچھا ہوتا اپنی بے پناہ دولت سے عوام کیلئے آج کچھ مختص کرنے کا اعلان کرتے؟ منگل کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ شریف خاندان نے جو کمایا اسی ملک سے کمایا اور باہر لے گئے، آج آپ کو یہ اعلان کرنا چاہئے تھا کہ شریف خاندان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے لئے سرمایہ پاکستان واپس لا رہا ہے۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے دکھ درد کا مداوا کرنے کیلئے پہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں، کورونا وائرس کے تناظر میں وزیراعظم کے عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا جلد اعلان کرنے والے ہیں۔