اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) حکومت نے کرونا وائرس کی وباءکے تناظر میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1200ارب روپے مالیت کے اقتصادی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ اقتصادی امورکے وفاقی وزیر حماد اظہر نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس پیکج کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور، غریب طبقہ اور چھوٹے و درمیانہ …
حکومت کا کرونا وائرس کی وباءکے تناظر میں 1200ارب روپے مالیت کے اقتصادی امدادی پیکج کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) حکومت نے کرونا وائرس کی وباءکے تناظر میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 1200ارب روپے مالیت کے اقتصادی امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ اقتصادی امورکے وفاقی وزیر حماد اظہر نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس پیکج کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور، غریب طبقہ اور چھوٹے و درمیانہ درجہ کے کاروبارکو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیکج کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو یوٹیلیٹی بلوں کی موخر ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، کاروبارکے فروغ کیلئے شرح سود اور ایندھن کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔ پیکج کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹرکی کمی گئی ہے۔ ایک کروڑ20 لاکھ افراد کو چار ماہ تک 3000 روپے ماہانہ معاونت فراہم کی جائیگی۔ حماد اظہر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کیلئے 50 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار اور زرعی شعبہ کیلئے رعایتی قرضے دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ضروری اشیاءپرٹیکس میں کٹوتی اور بہت کچھ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین، جوکل صارفین کے70 فیصد ہیں، کو اس ماہ کے بل کی ادائیگی تین اقساط میں کرنے کی سہولت دی گئی۔ اسی طرح گیس استعمال کرنے والے 80 فیصد صارفین کو بھی رواں ماہ کا بل تین ماہانہ اقساط میں ادا کرنے کی سہولت اس پیکج کا حصہ ہے۔








