اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کے تقریبا 13 لاکھ بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی دہلیز پر پنشن فراہم کی جائے گی۔ منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت کے بعد …
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کے تقریبا 13 لاکھ بزرگ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ان کی دہلیز پر پنشن فراہم کی جائے گی،وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کے تقریبا 13 لاکھ بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی دہلیز پر پنشن فراہم کی جائے گی۔ منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران ملک بھر میں غیر ضروری عوامی اجتماعات کو کم سے کم کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنشن گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی تاکہ بزرگ گھر میں رہیں اور ان کی زندگیاں مخفوظ رہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے 2 اپریل کی بجائے 24 مارچ سے 13 لاکھ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی فراہمی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے اور اپنی پنشن کی حصول کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بزرگوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور کورونا وائرس پھیلنے کے دوران ان کو کوئی خطرہ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کام کامیابی کے ساتھ تکمیل پائے گا۔








