اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے شیلٹر ہومز نسیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے جڑواں شہروں میں قائم پناہ گاہوں میں رہائش پذیر افرادکو کورونا وائرس کے بارے آگاہی دینے کےلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے نسیم الرحمٰن نے کہا کہ ان ٹیموں نے اسلام آباد راولپنڈی کی 7 پناہ گاہوں کے افراد …
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے شیلٹر ہومز نسیم الرحمٰن کی ” اے پی پی “ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے شیلٹر ہومز نسیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے جڑواں شہروں میں قائم پناہ گاہوں میں رہائش پذیر افرادکو کورونا وائرس کے بارے آگاہی دینے کےلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دےدی ہیں۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے نسیم الرحمٰن نے کہا کہ ان ٹیموں نے اسلام آباد راولپنڈی کی 7 پناہ گاہوں کے افراد کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی رہائش میں مناسب فاصلہ رکھیں، چہرے کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہاتھوں کو صابن سے باربار دھوئیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد پناہ گاہوں میں رہائش پذیر افراد کو کورونا وائرس سے بچانا اور حفاظتی تدابیر پر عمل کروانا ہے، اسی مقصد کے لئے ہماری رضاکار ٹیمیں کم خواندہ اور الیکٹرانک میڈیا تک رسائی نہ رکھنے والے افراد سے پناہ گاہوں میں ملاقاتیں کرکے انہیں معلومات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے پناہ گاہوں میں رہنے والوں کو صابن ، ماسک فراہم کیے ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے کم از کم تین فٹ کا فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری افراد سے ملنا جلنا ترک کردیں۔انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں کی سات پناہ گاہوں میں ایک ہزار کے قریب افراد قیام پذیر ہیں،جنہیں تھرمو اسکینرز مہیا کردئے گئے ہیں تاکہ یہاں پر رہنے والوں کا درجہ حرارت چیک کیا جاسکے اور غیر معمولی درجہ حرارت والے افراد کو فوری طور پر ایمبولینس میں ٹیسٹ کے لئے ہسپتال بھیج دیاجائے۔فوکل پرسن نے کہا کہ حکومت شہریوں کی صحت کی بہتریں دیکھ بھال کے لئے پرعزم ہے۔








