اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دورے کا مقصد گزشتہ میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلوں کا جائزہ لینا اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز ہسپتال کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دورے کا مقصد گزشتہ میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلوں کا جائزہ لینا اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت سخت اور بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق ضروری فیصلوں کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پمز میں کل تک مزید 20 بیڈز تیار ہو جائیں گے، اگلے چند روز کے اندر مزید 50 بیڈز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








