لاہور۔24 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں ریلوے افسران نے کرونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورت حال پر اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی اور وزارت کے اعلی افسران نے اسلام آباد سے شرکت کی،جبکہ لاہور سے سی ای او ریلوے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی وڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت

مزید خبریں
لاہور۔24 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں ریلوے افسران نے کرونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورت حال پر اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی اور وزارت کے اعلی افسران نے اسلام آباد سے شرکت کی،جبکہ لاہور سے سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور اے جی ایم ٹریفک زبیر شفیع غوری سمیت ٹرین آپریشن سے متعلق افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے کیا جائےگا۔








