اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے، مزدور طبقے کیلئے 2 سو ارب کا فنڈ رکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے …
وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،وفاقی وزیر غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے وزیراعظم عمران خان کے معاشی پیکیج کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 3 ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے، مزدور طبقے کیلئے 2 سو ارب کا فنڈ رکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے صنعتوں کو فوری ٹٰیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیئے جانے کے فیصلے کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے سے عام عوام کو ریلیف فراہم ہوگا۔








