راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بدھ کو چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آ باد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بدھ کو چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آ باد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں اورکوہاٹ میں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سرگودہا، میانوالی، بھکر، اٹک، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ77، کوٹلی 30، گڑھی دوپٹہ 21، مظفر آباد (ایئر پورٹ 13، سٹی 03)، دیر (زیریں 40، بالائی 27)، پشاور (سٹی 28، ایئر پورٹ 24)، سیدو شریف 28، چراٹ24، بالاکوٹ، چترال 21، میرکھانی 20، مالم جبہ ،کاقول17، پٹن 16، پاراچنار، کالام 14، تخت بھائی 08، بنوں 07، مری 33، لیہ 32، جہلم ، اسلام آباد (ایئرپورٹ 24، زیروپوائنٹ 11)، جوہر آباد 15، اوکاڑہ 13، بھکر، منڈی بہاﺅالدین 12، نورپورتھل، قصور 10، جھنگ 08، اٹک 07، چکوال 06، سیالکوٹ (سٹی 03، ایئر پورٹ 08) راولپنڈی (چکلالہ 04)، لاہور 04، حافظ آباد، خانیوال 03، بہاولنگر 02، فیصل آباد01، سبی، خضدار 18، ژوب 09، قلات ، اوکاڑہ 02 اور جیکب آباد میں 02 ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔ منگل کو ملک میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔