لاہور۔24 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضو ں کی تعداد 265 ہے جن میں 176مریض ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں جبکہ 59مریض لاہور، 12گجرات، 7گوجرانوالہ،3جہلم،2راولپنڈی،2ملتان،1فیصل آباداور 1مریض منڈی بہاو¿الدین میں ہے-وہ منگل کو پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں ویڈیولنک کے ذریعے میڈیا کو بریفنگ دے …
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔24 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضو ں کی تعداد 265 ہے جن میں 176مریض ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں جبکہ 59مریض لاہور، 12گجرات، 7گوجرانوالہ،3جہلم،2راولپنڈی،2ملتان،1فیصل آباداور 1مریض منڈی بہاو¿الدین میں ہے-وہ منگل کو پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں ویڈیولنک کے ذریعے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ پنجاب کا بینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے گلگت بلتستان کے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا گیاہے اورشہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کی خدمات کوسراہا گیا ہے-میں ڈاکٹر اسامہ ریاض کو سلام پیش کرتا ہوں اورہم پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف عمل ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو بھی تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں – انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کے 28ویں اجلاس کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اورحفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کے لئے میں اورمیری کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیاہے-پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو 11ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں جس کی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں دی گئی -2ارب روپے کے فنڈز پی ڈی ایم اے کو جاری کئے گئے ہیں جبکہ 60کروڑ روپے اضلاع کو فراہم کر دئیے گئے ہیں اور پنجاب کابینہ نے بلوچستان حکومت کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے- کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا ہے کہ مستحقین میں موجودہ حالات کے پیش نظرزکوة کی تقسیم کا عمل ایک ماہ قبل شروع کیاجائے گا اور اس ضمن میں ہم اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کررہے ہیں جبکہ بیت المال کے فنڈزکو بھی ریلیز کیا جارہاہے او ریہ فنڈز بھی مستحقین میں جلد تقسیم کئے جائیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ سکولوں میں قبل ازوقت گرمیوں کی تعطیلات کرنے اورتعطیلات کے دوران نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے او ریہ کمیٹی آئندہ 7روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی جس کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جواپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں سے رابطہ کر کے اس مشکل گھڑی میں ملکر کام کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کابینہ نے (The Punjab Infectious Diseases Prevention & Control Ordinance,2020)کے مسودے کی اصولی منظوری دے دی ہے-لاہورمیں 3 ٹیسٹنگ لیبارٹریزکو لیول تھری اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،ڈی جی خان،فیصل آباداوربہاولپور میں 5نئی لیول تھری لیبز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،جس کیلئے62کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ کابینہ نے10 ہزار ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اورہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت ریٹائرڈ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حا صل کرے گی جبکہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے لئے 8لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت عام آدمی اور غریب طبقے کی مالی مشکلات کم کرنے کے لئے معاشی پیکیج پر کام کررہی ہے اور اس ضمن میں وزیر خزانہ اگلے چند روز میں حتمی بریفنگ دیں گے جبکہ پنجاب حکومت نے معاشی پیکیج کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کر دی ہیں اور وفاقی حکومت کے معاشی پیکیج کا اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایاکہ پنجاب کابینہ نے آج بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ہے اور موجودہ حالات کے پیش نظر بلدیاتی الیکشن کو 9ماہ کے لئے موخر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے او راس سلسلے میں آرڈیننس کا اجراءکیاجا رہاہے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی حتمی تاریخ 5مئی ہے-کابینہ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی(Contingency)پلان پیش کیا جسے منظور کیا گیا-وزیراعلیٰ نے بتایاکہ پنجاب کے 36اضلاع میں صوبائی وزراءکو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ وہ مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کریں -کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضروری حفاظتی سامان اور لباس کی خریداری جلد مکمل کی جائے-ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں دفعہ 144نافذ ہے اور کورونا وائرس کے بچاو¿ کے لئے کئے جانے والے ا قدامات کی پابندی ہر صورت کرائی جائے گی تاہم کھانے پینے کی اشیائ کی ہوم ڈلیوری اورادویات، سینی ٹائزر وغیرہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کا کاروبار متاثر نہیں ہوگا اورکسی بھی ایشو کی صورت میں مقامی لوگ متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں -ایک اور سوال میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مساجد کے لئے ایس او پیز کااجرائ کر دیا گیاہے اور مساجد میں بھی پیشگی اقدامات لئے جا رہے ہیں -انہوں نے کہاکہ اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال ہے او رہم پوری طرح لڑنے کے لئے تیار ہیں -محکمہ صحت نے اپنی تمام تیاریاں کررکھی ہیں اور فنڈز بھی فراہم کردئیے گئے ہیں -انشاء اللہ اس موذی مرض سے لڑیں گے اور اسے شکست دیں گے -ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ کرفیو ہے نہ لاک ڈاو¿ن بلکہ حکومت نے عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں -پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی خدمات بھی حاصل کی ہیں -صوبائی وزراءیاسمین راشد، راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان،ہاشم جواں بخت اورسیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے-








