اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام ملکر احتیاطی تدابیروں کی بدولت کورونا جیسے وائرس کو شکست دینے کی طرف گامزن ہیں۔ وزیراعظم کا معاشی پیکج عوام کی مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا …
حکومت اور عوام کرونا وائرس کو شکست دینے کی طرف گامزن ہیںں وزیر مملکت شبیر علی قریشی
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام ملکر احتیاطی تدابیروں کی بدولت کورونا جیسے وائرس کو شکست دینے کی طرف گامزن ہیں۔ وزیراعظم کا معاشی پیکج عوام کی مشکلات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے سرکاری خبررساں ادارے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے عوام کو رش والی جگہوں سے دور رہنے کے علاوہ ہاتھوں کو بار بار دھونا ہوگا۔ اپنے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس کو شکست دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل تیاری کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اقدامات کررہی ہے جو کہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے از حد ضروری ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی اس مشکل وقت میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے جس انداز میں احتیاطی تدابیر کو اپنایا ہے، وہ قابل تعریف ہیں۔









