کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزغازی ہیں‘تمام لیڈرشپ ڈاکٹرزکے ساتھ کھڑی ہے‘ ایکسپوسنٹرکورونا ہسپتال کیلئے دوہزارکے قریب ڈاکٹرزاورسٹاف بھرتی کیاجارہاہے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور۔30 مارچ(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپو سنٹر کوروناہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلزکولیکچردیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزغازی ہیں۔ تمام لیڈرشپ ڈاکٹرزکے جذبہ کی قدرکرتے ہوئے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پرسی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز اورڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیر کے علاوہ چارسوسے زائدڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اورنرسزنے شرکت کی۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ایکسپوسنٹرکوروناہسپتال کیلئے دوہزارکے قریب …

لاہور۔30 مارچ(اے پی پی )صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایکسپو سنٹر کوروناہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلزکولیکچردیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزغازی ہیں۔ تمام لیڈرشپ ڈاکٹرزکے جذبہ کی قدرکرتے ہوئے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پرسی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز اورڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیر کے علاوہ چارسوسے زائدڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اورنرسزنے شرکت کی۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ایکسپوسنٹرکوروناہسپتال کیلئے دوہزارکے قریب ڈاکٹرزاورسٹاف بھرتی کیاجارہاہے۔ یہاں کوروناوائرس کاشکارمریضوں کوداخل کیاجائے گا۔ اس ہسپتال میں علاج کے ساتھ ساتھ ریسرچ ورک بھی کیاجائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال نے بھی کوروناوائرس کے مریضوں کےلئے بسترمختص کردئیے ہیں۔ میوہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعدادپانچ سوتک بڑھادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں تین ہسپتال کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے مختص کردئیے جائینگے۔ ان ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرزکیلئے دوگناپیکج رکھاجائے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس بے روزگاروں کے گھرچلانے کابھی مینڈیٹ ہے۔ اس وباءمیں لوگوں کی خدمت کرنے والے ہرشخص کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آج تمام ہیلتھ پروفیشنلزکوبلانے کامقصد کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے حوالہ سے تربیت کروانا ہے۔ خدمت انسانیت کرنے والے شخص کیلئے اللہ پاک نے بڑادرجہ رکھا ہے۔ ڈاکٹرزکے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت میں مصروف تمام انتظامیہ بھی مبارکباداورشاباش کی مستحق ہے۔ اللہ پاک ہمیں اس آزمائش میں کامیابی عطاءفرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماراکام ملک ہے ایک زندگی نہیں ہزاربھی ہوتیں تواس پروارکرپھینک دیتی۔ آج قوم کو ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرزکمیونٹی کیلئے ساراپاکستان دعائیں کررہاہے۔