وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یونیسکو کے زیر اہتمام کووڈ-19 کے حوالہ سے بذریعہ وڈیو لنک وزارتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی وباءامراض سے بچاﺅ کےلئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام کا کووڈ-19 کے حوالہ سے بذریعہ وڈیو لنک وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں 193 ممالک کے وزراءسائنس و ٹیکنالوجی اور …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی وباءامراض سے بچاﺅ کےلئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام کا کووڈ-19 کے حوالہ سے بذریعہ وڈیو لنک وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں 193 ممالک کے وزراءسائنس و ٹیکنالوجی اور نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی وباءامراض سے بچاﺅ کےلئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہر ملک کو وباءامراض کے حوالہ سے کی گئی تحقیق کو تمام ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہے، ایسے امراض سے بچنے کےلئے پیشگی حکمت عملی وضع کرنا ناگزیرہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تمام ممالک کو اپنی باہمی مخاصمت کو پس پشت ڈال کر انسانی زندگی کے بچاﺅ کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔

مزید خبریں