وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے کرتار پورہ راہداری میں داخل ہونے والے وزیٹرز پر دو ہفتوں کے لئے مزید پابندی عائد کردی

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے کرتار پورہ راہداری میں داخل ہونے والے وزیٹرز پر دو ہفتوں کے لئے مزید پابندی عائد کر دی ہے۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں قومی سلامتی کونسل کے 13 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلہ کے تحت 14 مارچ کے وزارت کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے پاکستان سے کرتار پورہ راہداری میں داخل ہونے والے وزیٹرز پر دو ہفتوں کے لئے مزید پابندی عائد کر دی ہے۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں قومی سلامتی کونسل کے 13 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلہ کے تحت 14 مارچ کے وزارت کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی سائیڈ سے کرتار پورہ راہداری میں داخلے پر پابندی میں مزید دو ہفتوں کے لئے توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔