نیویارک/روم/میڈرڈ ۔ 31 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 37ہزار815 ہوگئی ہے جبکہ اٹلی اور سپین میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 11591 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے امریکہ میں …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 37ہزار815 ہوگئی

مزید خبریں
نیویارک/روم/میڈرڈ ۔ 31 مارچ (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 37ہزار815 ہوگئی ہے جبکہ اٹلی اور سپین میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 11591 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے امریکہ میں 3166 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ برطانیہ میں اب تک 1408 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیںہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوںکی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ کے بعد اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔کورونا کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاںاموات ساڑھے 11 ہزار سے زیادہ ہیں جبکہ امریکہ میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے سب سے زیادہ 160000کیس سامنے آئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے کے بعد مکہ کے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔ پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 60 سے زیادہ ہے۔ دریں اثناءامریکہ میں وبا کو روکنے کےلئے کیے جانے والے اقدامات اور سماجی دوری کی ہدایات 30 اپریل تک نافذ رہیں گی۔ آسٹریلیا نے اپنے اقدامات میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کے چیف میڈیکل افسر نے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے کے لیے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینِک راب نے کہا ہے کہ ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1408 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی ہیلتھ سروس این ایچ ایس کے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ ہسپتالوں میں بستروں اور سٹاف میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ وہ کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے اقدامات میں امریکہ، چین، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک سے آنے والوں پر پابندی عائد کر رہا ہے۔ جاپانی وزیر ِخارجہ نے کہا ہے کہ 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملک مں اب تک کورونا کے 1953 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 56 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ادھر اٹلی میں لاک ڈاو¿ن میں 12 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اٹلی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن 12 اپریل تک برقرار رہے گا۔ اٹلی کی حکومت کا یہ اعلان ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 سے بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اٹلی وہ پہلا ملک ہے جس نے تین ہفتے پہلے لاک ڈان کا آغاز کیا تھا۔








