کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک میں اب کروڑوں لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے، ورلڈ بینک کی رپورٹ

واشنگٹن ۔ 31 مارچ (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہِل کے کئی ممالک میں اب دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے نے عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ممالک …

واشنگٹن ۔ 31 مارچ (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہِل کے کئی ممالک میں اب دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے نے عالمی بینک کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام ممالک کو ہونے والا معاشی نقصان ٹالا نہیں جا سکتا۔ ورلڈ بینک نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے گھرانے زیادہ خطرے میں ہیں جن کی آمدن ایسی صنعتوں پر منحصر ہے جو وائرس کی وبا سے زیادہ متاثر ہوں گی۔ ان میں تھائی لینڈ میں سیاحت اور ویتنام اور کمبوڈیا جیسے ممالک میں پیداوار کے شعبے شامل ہیں۔ بینک نے کہا ہے کہ اگر بدترین حالات پیش آتے ہیں تو تقریباً تین کروڑ 50 لاکھ افراد غربت میں رہیں گے۔ ان میں دو کروڑ 50 لاکھ صرف چین میں ہوں گے۔ غربت کی تعریف یہاں یہ بیان کی گئی ہے کہ جو فرد ایک دن میں 5.5 ڈالر یا اس سے کم آمدن کماتا ہے تو وہ غربت کی لکیر سے نیچے شمار ہوتا ہے۔ ادارے نے عالمی پیداوار میں کمی کی بھی پیش گوئی کی ہے اور تمام ممالک کو صحت کے نظام پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں