ایشیا و بحراکاہل کے خطہ کے ممالک میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے طویل مدت درکار ہوگی، عالمی ادارہ صحت

بیجنگ ۔ 31 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطہ کے ممالک میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں طویل مدت درکار ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر فار دی ویسٹرن پیسفک تاکیشی کاسائی نے ورچوئل میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصے پر مشتمل یہ ممالک ابھی تک اس …

بیجنگ ۔ 31 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطہ کے ممالک میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں طویل مدت درکار ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر فار دی ویسٹرن پیسفک تاکیشی کاسائی نے ورچوئل میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کی آبادی کے ایک بڑے حصے پر مشتمل یہ ممالک ابھی تک اس وبا سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن اسی دوران یہ وبا ان ممالک میں بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب تک کسی جگہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تھوڑی سے تعداد بھی موجود ہے اس کے وبائی صورت اختیار کرنے کا خطرہ موجود رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے ان ممالک کے ہر ایک شہری کو اپنا کردار اچھی طرح ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے خطے کے تمام ممالک کو تنبیہہ کی کہ وہ کوروان وائرس کے کیسز میں کمی کے باوجود اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر سختی سے عمل جاری رکھیں اور ان میں نرمی کا خطرہ ہرگز نہ مول لیں۔

مزید خبریں