اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کا کورونا وائرس سے متاثر ملکی صورتحال کے پیش نظر ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل اور کموڈور سطح کے افسران اپنی تین تین دن جبکہ باقی تمام …
پاک بحریہ کا ریلیف فنڈ کے لئے عطیہ کا فیصلہ، سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایک ماہ کی تنخواہ، دیگر افسران و عملہ تین اور دو دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کا کورونا وائرس سے متاثر ملکی صورتحال کے پیش نظر ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل اور کموڈور سطح کے افسران اپنی تین تین دن جبکہ باقی تمام افسران دو، دو دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں عطیہ کرے گا۔








