چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا میر جاوید الرحمان کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید الرحمان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چئیرمن سینیٹ نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے فروغ کے لئے میر جاوید رحمان کی خدمات کو ہمیشہ …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید الرحمان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چئیرمن سینیٹ نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے فروغ کے لئے میر جاوید رحمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میر جاوید الرحمان ایک اچھے انسان تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کر توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی میر جاوید الرحمان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ باک صحافت کو روشناس کرانے کے لئے میر جاوید الرحمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک مخلص اور ملنسار انسان تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کر توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں