پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت 100ملین روپے کی منظوری دے دی، علی زیدی

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت 100ملین روپے کی منظوری دی ہے، جو کورونا وباءپر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب کو اس کڑے وقت میں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دوسروں کی …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ نے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت 100ملین روپے کی منظوری دی ہے، جو کورونا وباءپر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب کو اس کڑے وقت میں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دوسروں کی مشکلات کا احساس کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی جانب سے کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے تحت جو رقم منظو ر کی گئی ہے اسے انڈس اسپتال اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جیسے قابل اعتماد اداروں کے ذریعے کورونا وباء پر قابو پانے پر خرچ کی جائے گی۔

مزید خبریں