اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای انڈکس 1208.24 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد29231.63 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 22 کروڑ،18لاکھ ،65 ہزار،742 حصص کاکاروبارہوا جس کی مجموعی مالیت7.356 ارب روپے رہی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 353 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 288 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 56 میں کمی …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان رہا ،کے ایس ای انڈکس 1208.24 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ29231.63 پوائنٹس پربندہوا
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای انڈکس 1208.24 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد29231.63 پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کل 22 کروڑ،18لاکھ ،65 ہزار،742 حصص کاکاروبارہوا جس کی مجموعی مالیت7.356 ارب روپے رہی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 353 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 288 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 56 میں کمی اور9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،حیسکول کمپنی کے کل دوکروڑ57 لاکھ 79 ہزار حصص کالین دین ہوا، میپل لیف سیمٹ کے کل ایک کروڑ، 90 لاکھ،29 ہزار500 حصص اور کے الیکٹرک کے ایک کروڑ، 68 لاکھ23 ہزار500 حصص کالین دین ہوا۔رفحان میز کے حصص میں سب سے زیادہ 487 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی کی فی حصص قیمت 6987 روپے تک پہنچ گئی، کولگیٹ کے حصص کی قیمت میں 99 روپے اورسفائیرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 61.59 روپے کا اضافہ ہوا۔سفائیرفائبرکے حصص کی قیمت میں 46 روپے فی حصص کمی ریکارڈکی گئی۔









