اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سونگز(سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال میں 30 مارچ 2020ءتک 160 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے سینئر اہلکار نے اے پی پی کوبتایا کہ جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 352 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاہے، گزشتہ مالی سال میں ادارے نے 324 ارب …
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سونگز نے 30 مارچ تک 160 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سونگز(سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال میں 30 مارچ 2020ءتک 160 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے سینئر اہلکار نے اے پی پی کوبتایا کہ جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے 352 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاہے، گزشتہ مالی سال میں ادارے نے 324 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کاہدف مقررکیا تھا۔اسی طرح سی ڈی این ایس نے کل بچتوںکاحجم 1570 ارب روپے تک پہنچاے کا ہدف مقررکیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال 30 جون کو سی ڈی این ایس نے 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے میںکامیابی حاصل کی جبکہ ہدف 324 ارب روپے تھا۔30 جون 2019ءکوسی ڈی این ایس کی کل بچتوں کاحجم 1150 ارب روپے تھا، 30 جون 2018ءکو ادارے کی بچتوںکاکل حجم 774 ارب روپے تھا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مختلف سرٹیفیکیٹس پرشرح منافع کومعقول بنانے کے بعد شہریوں کی جانب سے سی ڈی این ایس میں سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی این ایس کی شرح منافع کاتعین سٹیٹ بنک کی پالیسی ریٹ کی بنیادپرہوتا ہے۔









