عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رکھیں، اقوام متحدہ

جینیوا۔ یکم اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ہیلتھ ایجنسیوں کے سربراہوں نے خوراک کی ممکنہ قلت کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رکھیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو ایزویڈو، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے سربراہ کیو ڈونگیونے ایک …

جینیوا۔ یکم اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ہیلتھ ایجنسیوں کے سربراہوں نے خوراک کی ممکنہ قلت کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رکھیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو ایزویڈو، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے سربراہ کیو ڈونگیونے ایک مشترکہ اعلامیے میںخوراک کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اور فوڈ انڈسٹری کے کارکنوں یا فوڈ کنٹینروں کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں سے عالمی منڈی میں خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کا رد عمل کھانے کی فراہمی اور طلب کے درمیانی توازن کو بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوںکے اتار چڑھا¶ میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں