جنیوا۔ یکم اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ 2008 سے بھی بدتر معاشی کساد بازاری کی پیش گوئی کر رہا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ دنیا کو نہ صرف بحرانی طبی پہلو¶ں بلکہ معاشی پسماندگی کے خاتمے کے لئے مزید اتحاد و یکجہتی اور تعاون کا …
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ 2008 سے بھی بدتر معاشی کساد بازاری کی پیش گوئی کر رہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا۔ یکم اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ 2008 سے بھی بدتر معاشی کساد بازاری کی پیش گوئی کر رہا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ دنیا کو نہ صرف بحرانی طبی پہلو¶ں بلکہ معاشی پسماندگی کے خاتمے کے لئے مزید اتحاد و یکجہتی اور تعاون کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس دنیا میں ہر ایک کے لئے خطرے کا باعث ہے اور اس وائرس کے پھیلاﺅ سے دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کو سب سے زیادہ مشکل بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ غریب ممالک کو کورونا وائرس کے باعث بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس بحران تلے دب سکتے ہیں لہذا ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تقویت بخشیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ترقی پزیر ممالک میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ جلد ہی دوبارہ دنیا میں پھیل جائے گا اور آنے والی عالمی کساد بازاری کے مقابلے میں ان ممالک کی معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی مدد کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی استعداد کار کو بڑھا کر ترقی پذیر ممالک کے لیے مزید قرضوں میں کمی کے زریعے دستیاب وسائل میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنا ہو گا۔








