کورونا وباءکسی ملک، مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتی، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکسی ملک، مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتی۔ انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ٹویٹر پر دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں فواد چوہدری سے اتفاق کرتا ہوں کے کورونا …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا وباءکسی ملک، مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتی۔ انہوں نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ٹویٹر پر دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں فواد چوہدری سے اتفاق کرتا ہوں کے کورونا کسی ملک مذہب یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتا۔ کورونا کو مذہبی رنگ دینے والے عناصر کو شرم آنی چاہئے۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں ان سے منسوب ذوالفقار بخاری اور علی زیدی کے خلاف بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسند تنظیم کے دو لڑکوں نے جعلی بیان بنایا اور دونوں جلد ہی جیل میں ہوں گے، ایسے الزامات سے گریز کریں۔ ذوالفقار بخاری اور علی زیدی دونوں پروگریسیو لوگ ہیں۔

مزید خبریں