اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روز بھی تیزی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 273.94 پوائنٹس اضافہ کے بعد29505.57 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے درمیان کل 19 کروڑ، 37 لاکھ،11 ہزار،542 حصص کالین دین ہواجن کی مجموعی مالیت 6.694 ارب روپے تھی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 358 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 214 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روز بھی تیزی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 273.94 پوائنٹس اضافہ کے بعد29505.57 پوائنٹس پربندہوا
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کومسلسل دوسرے روز بھی تیزی کارحجان رہا، کے ایس ای 100 انڈکس 273.94 پوائنٹس اضافہ کے بعد29505.57 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے درمیان کل 19 کروڑ، 37 لاکھ،11 ہزار،542 حصص کالین دین ہواجن کی مجموعی مالیت 6.694 ارب روپے تھی۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 358 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 214 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 122 میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ میپل لیف سیمنٹ کے کل دوکروڑ، 46 لاکھ،46 ہزار500 حصص کی خریدوفروخت ہوئی، حیسکول پیٹرولئیم کے کل ایک کروڑ، 79 لاکھ36 ہزار اور یونٹی فوڈز کے کل ایک کروڑ، دولاکھ 31 ہزارحصص کا لین دین ہوا۔ ماڑی پیٹرولئیم کے حصص کے قیمت میں 59.56 روپے اورانڈس موٹرزکمپنی کے حصص میں 54.71 روپے کااضافہ ہوا۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔









