اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر نگرانی مستحق، نادار، کمزور اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار طبقے کی مالی معاونت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراءکر دیا گیا ہے‘ جو شخص بھی اپنے آپ کو حقدار اور اہل سمجھتا ہے تو وہ …
مستحق، نادار، کمزور اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار طبقے کی مالی معاونت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراءکر دیا گیا ہے‘معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر نگرانی مستحق، نادار، کمزور اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار طبقے کی مالی معاونت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراءکر دیا گیا ہے‘ جو شخص بھی اپنے آپ کو حقدار اور اہل سمجھتا ہے تو وہ ہیلپ لائن 8171 پر اپنا قومی شناختی کارڈ سینڈ کرے گا ‘اہل ہونے کی صورت میں چار ماہ کے 12 ہزار روپے منتقل ہونے سے متعلق ہدایت موصول ہو جائے گی۔ بدھ کو معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر نگرانی آج مستحق‘ نادار‘ کمزور طبقات اور کورونا وائرس سے متاثرہ ایسے دیہاڑی دار افراد جن کا روزگار نہیں رہا ان کی فلاح و بہبود کے لئے ایسا اقدام شروع کیا گیا جس میں150ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ ہیلپ لائن8171 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر لکھ کر سینڈ کریں گے تو اس کا جواب آئے گا کہ آپ اس پروگرام کے لئے اہل ہیں یا نہیں‘ اگر اہل ہیں تو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس کا واپس تصدیقی میسج اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چار ماہ کے لئے 12ہزار روپے بھجوا دیئے جائیں گے ‘ ایس ایم ایس کے ذریعے بینک اور تاریخ سمیت تمام تفصیلات بھجوادی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرین جو دیہات اورکچی آبادیوں میں رہتے ہیں انہیں روز مرہ کی سہولیات بھی دستیاب نہیں اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے‘ ایسے پسے ہوئے اور بے روزگار ہونے والے طبقات کو تحفظ دینے کے لئے وزیراعظم نے احساس کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا اجراءکر دیا ہے ‘یہ ا سکیم باقاعدہ شروع ہو گئی ہے ‘جو بھی اپنے آپ کو حقدار اور اہل سمجھتا ہے تو وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کرے ‘حکومت پاکستان اور وزیراعظم کی ٹیم احساس ٹیم کے زیر اہتمام اس رقم کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بے روزگار ہونے والے افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے یہ پروگرام شروع کیا ہے ‘جو دیہاڑی لگانے والا بے روزگار ہے اس کو مالی معاونت دیکر وزیراعظم نے جو فرض نبھایا ہے اس پر سب ان کے لئے دعا گو ہیں ‘عوام کی دعاﺅں سے ایسے کئی پروگرام حکومت سامنے لاتی رہے گی۔








