پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسٹیان ٹرنر نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پربرطانیہ بین الاقوامی ترقی کیلئے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے زریعے پاکستان کی مدداورتعاون کیلئے تیارہے،عالمی بحران کے اس دور میں پاکستان کے ساتھ پہلے سے قائم تعلقات کومزیدمضبوط کرنے کیلئے برطانیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسٹیان ٹرنر نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پربرطانیہ بین الاقوامی ترقی کیلئے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے زریعے پاکستان کی مدداورتعاون کیلئے تیارہے،عالمی بحران کے اس دور میں پاکستان کے ساتھ پہلے سے قائم تعلقات کومزیدمضبوط کرنے کیلئے برطانیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے ملاقات میں کہی۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کرونا وائرس کی عالمگیروباءکی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والے جانی نقصان پراپنی اورپاکستان کی حکومت کی طرف سے افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ یہ دنیاءبھرکے تمام ممالک کیلئے مشکل اورآزمائش کاوقت ہے اوراس کے نتیجہ میں ہونے ہرجانی نقصان باعث تشویش ہے۔حفیظ شیخ نے برطانوی ہائی کمشنرکوپاکستان میں کرونا وائرس کی عالمگیروباءسے ہونے والے نقصان اورپاکستان کی حکومت کی طرف سے عوام کوریلیف کی فراہمی کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔برطانوی ہائی کمشنرنے کہاکہ برطانیہ کی حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پربرطانیہ بین الاقوامی ترقی کیلئے برطانوی ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے زریعے پاکستان کی مدداورتعاون کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بحران کے اس دور میں پاکستان کے ساتھ پہلے سے قائم تعلقات کومزیدمضبوط کرنے کیلئے برطانیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے۔وزیراعظم کے مشیرنے ضرورت کے وقت میں حمایت اورتعاون پرہائی کمشنرکاشکریہ اداکیا۔

مزید خبریں