ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی ہفتہ وار بریفنگ

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں چین کی جانب سے امداد اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباءسے نبرد آزما ہونے کیلئے ہماری اجتماعی کوشیش پاک چین سدا بہار سٹرٹیجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین نے کورونا مریضوں کیلئے علیحدہ …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے میں چین کی جانب سے امداد اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس وباءسے نبرد آزما ہونے کیلئے ہماری اجتماعی کوشیش پاک چین سدا بہار سٹرٹیجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین نے کورونا مریضوں کیلئے علیحدہ ہسپتال قائم کرنے کیلئے 40 لاکھ ڈالر فراہم کر دیئے ہیں جبکہ مختلف چینی تنظیموں کی جانب سے تقریباً 30 لاکھ ڈالر مالیت کی امدادی اشیاءلے کر ایک اور طیارہ جمعرات کو پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ امدادی اشیاءوینٹی لیٹرز، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس پر مشتمل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کی غرض سے وزیراعظم عمران کے مطالبہ کا عالمی سطح پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپین وزراءخارجہ کے ویڈیو کانفرنس، آئی ایم ایف، عالمی بینک اور جی۔20 سربراہ اجلاس میں ترقی پذیر ممالک کی امداد کا معاملہ زیر بحث لایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان اقدامات کی توثیق کرتا اور اسے صحیح سمت میں درست اقدام قرار دیتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اب تک قطر، دبئی، سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک منتقل کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ استنبول، کوالا لمپور، تاشقند، باکو، بغداد، لندن اور ٹورنٹو سے بھی پاکستانیوں کی واپسی کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ترجمان نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹائے اور کشمیری عوام کی صحت اور دیگر ضروری سہولیتوں تک رسائی کو یقینی بنائے۔

مزید خبریں