وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے 2.16 ملین ڈالر کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں، چابان نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کے لئے 2.16 ملین ڈالر کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں، چابان نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ہر پاکستانی کو کورونا سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے متاثرہ مستحق افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں