اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ آزمائش کی گھڑی میں غریب اور ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانے والے نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کالو خورد میں کورونا وائرس کے تدارک اور مستحقین کی ضروریات و امداد سرگرمیوں کا …
موجودہ آزمائش کی گھڑی میں غریب اور ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانے والے نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ آزمائش کی گھڑی میں غریب اور ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانے والے نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کالو خورد میں کورونا وائرس کے تدارک اور مستحقین کی ضروریات و امداد سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت واجد خان اور ان کی ٹیم کے جذبہ کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں جو نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین اور ضرورت مند افراد کی مدد کر رہے ہیں بلکہ اپنے گاﺅں کے داخلی راستوں پر سینی ٹائزر کا سپرے اور ماسک بھی فری میں تقسیم کر رہے ہیں۔








